جسے الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے اپنی بیویوں یا ذاتی محفلوں میں گفتگو کرے ٹی وی پر نہیں: چیف جسٹس ، مایوسی پھیلانے والے اینکرز کیخلاف کارروائی کا حکم 

03:16 PM, 3 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میڈیا پر انتخابات سے متعلق مایوسی پھیلانے والے اینکرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

90 دن میں انتخابات کیس میں اپنے حکم نامے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے میڈیا پر انتخابات سے متعلق مایوسی پھیلانے پر کارروائی کا حکم دیا اور کہا  جس اینکر کو بھی انتخابات وقت پر نہ ہونے کا خدشہ ہے وہ ذاتی محفلوں یا اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کریں ۔ 

چیف جسٹس نے انتخابات سے متعلق میڈیا رپورٹنگ کا کردار محدود کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی انتخابی عمل پر مسٸلہ پیدا کرے تو الیکشن کمیشن پیمرا کو بتائے ۔کوئی بھی کیمرا اٹھا کر کچھ بھی بول دے دنیا میں نہیں ہوتا۔  الیکشن پر شکوک و شبہات کا اظہار بیویوں سے کریں میڈیا پر نہیں۔ 

مزیدخبریں