ورلڈ کپ: نیدر لینڈز  کاافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

01:16 PM, 3 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لکھنؤ: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز  نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 34 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔   

سیمی فائنل میں جگہ کے لیے سخت لڑائی کو دیکھتے ہوئے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں تین میچ جیت کر انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کو شکست دے کر اچھی فارم میں ہے۔ نیدرلینڈز نے بھی جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ افغانستان کی ٹیم 6 پوائنس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔


 
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے جیت کے لیے کوشاں ہوں گی۔ لیکن وہ لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 8 میں بھی جگہ حاصل کرنے کے خواہاں ہوں گے پھر ہی انہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں جگہ ملے گی۔

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈز نے اب تک  6 میچز  میں سے2میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر4پوائنٹس کے ساتھ  آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعدوہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹےنمبر پر ہیں۔

 
دونوں ٹیمیں ون ڈے میں نو بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں، جس میں نیدرلینڈ نے دو بار جیتا اور افغانستان سات مواقع پر ٹاپ پر آیا۔


ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں کی۔ 

پلیئنگ الیون: 

نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، ویسلے بیریسی، کولن ایکرمین، سائبرینڈ اینجلبریچٹ، سکاٹ ایڈورڈز ( کپتان، وکٹ کیپر)، باس ڈی لیڈے، ثاقب ذوالفقار، لوگن وین بیک، روئیلوف وین ڈیر مروے، آرین دت، پال وین میکرین


افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر) محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی

مزیدخبریں