ملک میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید اضافہ، روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

10:50 AM, 3 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: ملک میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 53 ہزار  کی سطح عبور کرگیا۔ 


اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 53 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 100 انڈیکس 0.78 فیصد اضافے سے 53 ہزار 64 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب روپے کی بے قدری کا رجحان مسلسل جاری ہے۔  کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں