اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر 19 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اور آصف زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ معاہدے سے قبل آصف زرداری پارک لین میں بطور ڈائریکٹر نہیں رہے تھے۔
جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ ابھی نوٹس کر دیتے ہیں اور تفصیلی دلائل آئندہ سماعت میں سن لیں گے۔