اسلام آباد: جسٹس عرفان سعادت خان نے سپریم کورٹ کے جج بن گئے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ جسٹس عرفان سعادت خان اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تھے۔
جسٹس عرفان سعادت کے آنے سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16ہوگئی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔