کراچی: نگران حکومت سندھ نےمزدور اور ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کر دی۔
نگران حکومت سند نے کابینہ سے منظوری کے بعد ورکرز اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم سے کم 32 ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین ورکرز بھی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے حاصل کریں گی ۔
صوبے میں تمام صنعتوں کے ہنرمند اور غیر ہنر مند ورکرز پر بھی کم سے کم مقررہ اجرت کا اطلاق ہوگا ۔