وائٹ ہاؤس  کی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی  مذمت

11:13 PM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :وائٹ ہاؤس  کی جانب سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی بھرپور  مذمت کی  گئی ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مار چ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ  حملے پر ترجمان  وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ گوجرانوالا میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان  اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت تحریک انصاف کے پانچ رہنما   زخمی ہوئے ہیں ۔عمران خان کی سیدھی ٹانگ پر گولی لگی جس کے بعد انہیں شوکت خانم اسپتال لاہور  منتقل کردیا گیا ہے۔

  

 
 
 
 
 

مزیدخبریں