جمائمہ گولڈ اسمتھ کا عمران خان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

09:07 PM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر قاتلانہ حملے پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  جمائما  گولڈ اسمتھ   نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا ، اپنے پیغام  میں جمائمہ نے  لکھا کہ ’یہ وہ خبر ہےجس خبر سے ہمیں خوف ہے ، ’’خدا کا شکر ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔‘ 

جمائمہ نے اپنے بچوں کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’ایک اور ہیرو جس نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی، جو بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکا، اس کے لیے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔‘

مزیدخبریں