لندن :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر قاتلانہ حملے پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا ، اپنے پیغام میں جمائمہ نے لکھا کہ ’یہ وہ خبر ہےجس خبر سے ہمیں خوف ہے ، ’’خدا کا شکر ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔‘
The news we dread…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022
Thank God he’s okay. And thank you from his sons to the heroic man in the crowd who tackled the gunman. https://t.co/DGoxlJGwxb
جمائمہ نے اپنے بچوں کی جانب سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والے کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’ایک اور ہیرو جس نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی، جو بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکا، اس کے لیے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔‘
Another hero, who tried to stop the gunman, who very sadly didn't survive. Condolences to his family. https://t.co/HN1VHgDwUn
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 3, 2022