لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی امداد کیلئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی سکین کیا جارہا ہے اور ماہر ڈاکٹر پی ٹی آئی چیئرمین کو دیکھ رہے ہیں کہ جو گولی عمران خان کو لگی ہے اس نے ہڈی کو متاثر کیا ہے یا نہیں، باقی معلومات سی ٹی سکین کے بعد سامنے آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا جا رہاہے اور اس دوران یہ بھی دیکھا جائے گا کہ گولی ان کی ٹانگ کو چھو کر گزری ہے یا اندر موجود ہے۔
عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا
07:11 PM, 3 Nov, 2022