آئی ایس پی آر کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

06:59 PM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ 
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں جبکہ واقعے میں دیگر زخمیوں کی صحت یابی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوئے۔ 
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں جبکہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

مزیدخبریں