جب سیاست کی زبان ترک ہوجائے گی تو گولی چلے گی ،خواجہ آصف

06:17 PM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر دفاع  خواجہ آصف  کا کہنا ہے جب سیاست کی زبان ترک ہوجائے گی تو گولی چلے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا جب آپ نفرت اور تقسیم کے بیج بودیتے ہیں تو سیاست متشدد ہوجاتی ہے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت نے بھی متشدد رجحانات کو ہوا دی نوے کی دہائی کے بعد بھائی چارے کی فضا ختم ہوگئی ،جب سیاستدان اس قسم کی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا   سیاست کا ذاتی مقاصد کیلئے استعمال ختم ہونا چاہیے ،جب سیاست کی زبان ترک ہوجائے گی تو گولی، تشدد کی زبان چلے گی ،ڈائیلاگ کا کلچر ختم نہیں کرنا چاہیے  ،ہمیں تشدد کی طرف بالکل بھی نہیں جانا چاہیے 

 خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان کئی دفعہ اس ایوان کے رکن رہے  ہاؤس اس واقعے کی بھرپور مذمت کرے ۔
 

مزیدخبریں