فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فیصل جاوید کا ردعمل سامنے آگیا

05:33 PM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

وزیر آباد : پی ٹی آئی کے کنٹینر   پر  فائرنگ میں سینیٹر فیصل جاوید خان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ 

ہسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فیصل جاوید  نے کہا کہ ان کے  چہرے کے پاس سے گولی چھوتے ہوئے گزری ہے ،ساتھیوں کی فکر ہے ۔

  فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان خیریت سے ہیں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ 

 واضح رہے  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں عمران خان سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں