اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماﺅں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔