لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور نجی ہوٹل کو غیر قانونی لائسنس دلوانے کے الزام میں نیب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیب ہیڈکوارٹرز کی طرف سے ہدایات کی گئی ہیں کہ عثمان بزدار کی گرفتاری سے متعلق مواد جلد مکمل کیا جائے۔ عثمان بزدار کے نام پر موجود پراپرٹی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو غیر قانونی لائسنس دینے میں اثرو رسوخ استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔عثمان بزدار کو تفتیش کے لیے نیب لاہور میں طلب کیا جا چکا ہے۔
نیب لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دن میں عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔