نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے وسط مدتی انتخابات آنے سے پہلے جمہوریت کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کر دیا ہے ۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی جمہوریت کو خطرات درپیش ہیں ۔ وسط مدتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کرنے والے کوئی بھی امیدوار قوم کو افراتفری کی راہ پر ڈال سکتا ہے ۔ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ 8 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ میں سیاسی تشدد کے خلاف متحد ہو جائیں ۔
انہوں نے اپوزیشن جماعت ریپبلیکن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی سازش اور بددیانتی کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔