گجرات : گوجرانوالہ کے بعد اب گجرات میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بینرز لگائے گئے ہیں۔ یہ بینرز جی ٹی روڈ گجرات اور گردونواح میں لگائے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اس بارے میں گجرات پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے لیکن پولیس نے تاحال بینرز نہیں اتارے۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق مقامی تھانوں اور میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے اور جلد ہی بینرز اتار دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز گوجرانوالہ جبکہ بدھ کے روز راہوالی و گکھڑ کے علاقوں میں بھی عمران خان کے خلاف بینرز لگائے گئے تھے جو پولیس نے اتار دیے تھے لیکن کسی شخص کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔