اسلام آباد: بجلی مہنگی کرنے کی تیاری، صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 15 نومبر کو کریگا۔ بجلی مہنگی کی گئی تو صارفین پر 42 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔دوسری درخواست کے الیکٹرک نے نیپرا میں جمع کرائی ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی 51 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کریگا۔ درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد نیپرا اتھارٹی فیصلہ کریگی۔