پی ٹی آئی لانگ مارچ کا 7 واں روز، آج قافلہ گجرات پہنچے گا 

10:01 AM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

گکھڑی منڈی: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج ساتواں دن ہے۔ 28 اکتوبر کو لاہور سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گکھڑ منڈی پہنچا ہے ۔ لاہور سے گکھڑمنڈی کا سفر ڈھائی گھنٹے کا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 6 دن میں پہنچا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق آج پی ٹی آئی کا لانگ مارچ  جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا ضلع وزیر آباد اور ضلع گجرات پہنچے گا جہاں عمران خان خطاب کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے ہیں کہ یہ لانگ مارچ 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچے گا۔ اور اس کے بعد بھی ہمارے تحریک الیکشن کا اعلان ہونے تک جاری رہے گی۔ 

مزیدخبریں