"سائفر سے کھیلنا ہے" ،آڈیو لیک انکوائری ،عمران خان کی آج ایف آئی اے میں طلبی

08:34 AM, 3 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ایف آئی اے نے امریکا میں پاکستانی سفیر کی طرف سے لکھے گئے سائفر آڈیو کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے بعد عمران خان کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سائفر آڈیو انکوائری میں ایف آئی اے نےآج  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں طلب کررکھا ہے۔

دونوں کو پیشی کا دوسرا دوسرا نوٹس بھیجا گیا ہے ۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر دونوں انکوائری میں پیش نہیں ہوتے تو ان کیخلاف یکطرفہ قانونی کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں