عوام کی موجیں لگ گئیں ،حکومت کا ایک اور عوام دوست فیصلہ

10:36 PM, 3 Nov, 2021

لاہور : یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پریمئم گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا ہے.

 ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن   کے مطابق پریمئم گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد نظرثانی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق  عوام کی سہولت کے لیےسبسڈائزڈ گھی اور دیگر سبسڈائزڈ اشیاء کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے.

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کا کہنا ہے  عوام کو بہترین اشیاء ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزیدخبریں