بھارت کیخلاف ٹیم پاکستان کی تاریخی فتح کا سٹیٹس لگانے پر بھارتی خاتون سکول ٹیچر کیساتھ نارواسلوک

09:40 PM, 3 Nov, 2021

نئی دہلی :مودی سرکار سے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست آج تک ہضم نہیں ہو رہی ،پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی منانے والے شہریوں کیساتھ ناروا سلوک کا ایک اور افسوسناک واقعہ بھی سامنے آگیا جب بھارتی سکول ٹیچر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت میں آج بھی مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں کیساتھ اظہار یکجتی دکھانے والوں کیساتھ بدترین سلوک کیا جا تا ہے ،پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست کے بعد بھارتی سکول ٹیچر نے جیسے ہی ٹیم پاکستان کیساتھ اظہار یکجتی کیلئے سٹیٹس لگایا تو سکول ٹیچر کو یہ سٹیٹس لگانا مہنگا پڑ گیا ،،واٹس ایپ سٹیٹس لگانے پر جیل بھیج دیا گیا ۔

برطانوی نشریاتی ادار ے کی رپورٹ کے مطاق نفیسہ عطاری نے اپنے واٹس ایپ سٹیٹس میں ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی تصویر پر ’’جیت گئے۔۔۔ہم جیت گئے‘‘لکھا تو انتہا پسند ہندوئوں کو یہ بات پسند نہ آئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں برسر اقتدار ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مسلم اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے ان کے ایجنڈے کا تازہ ترین ہتھیار ہیں۔ بہر حال حکومت سختی سے ان الزامات کی تردید کرتی نظر آتی ہے ۔یہ سٹیٹس وائرل ہونے کے بعد نفیسہ عطاری کو اْن کی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا اور تعزیرات ہند کی دفعات میں سے ایک کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں