حکومت اور کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے درمیان کون سا خفیہ امن معاہدہ ہوا ؟

04:15 PM, 3 Nov, 2021

اسلام آباد:حکومت اور کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے درمیان کون سا خفیہ امن معاہدہ ہوا جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی متحرک ہو گئی ،حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والامعاہدہ منظر عام پر لانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان خفیہ امن معاہدہ منظر عام پر لانے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا،رنلسٹ ڈیفنس کمیٹی نے خفیہ معاہدہ منظر عام پر لانے کیلئے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت وزارت داخلہ میں درخواست دیدی۔

درخواست میں کالعدم تحریک کے مظاہرے کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، سرکاری و نجی املاک کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات بھی مانگ لیں ۔

مزیدخبریں