عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم نمبر ون بلے باز اور پاکستان دوسری بہترین ٹیم قرار

02:01 PM, 3 Nov, 2021

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہیں ۔

اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف پانچ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے ۔ تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں