بائیڈن کا ٹرمپ کو پہلا بڑا جھٹکا ،ٹرمپ کی شکست ،امریکہ کے وفاقی ادارے سے بڑی خبر آگئی 

US Election 2020,Biden,Trump,Election Result,Trump Victory
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن کیلئے 23 کروڑ سے زائد امریکی حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ،دہائیوں سے امریکی الیکشن سے متعلق درست پیشگوئی کرنے والے پروفیسر نے ٹرمپ کی شکست کی پیش گوئی کر دی ،دوسری طرف امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی  نے ٹرمپ کی جیت کی صورت میں پورٹ لینڈ سمیت مختلف شہروں میں ہنگاموں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس دفعہ امریکی الیکشن میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ،23 کروڑ سے زائد لوگ اس وقت ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں ،ابتدائی نتائج کے مطابق نیو ہیمپشائر کے گاؤں  سے جوبائیڈن  نے تمام 5 ووٹ حاصل کرلیے ،امریکی صدارتی انتخابات کا میدان سج گیا،ووٹنگ شروع ہوگئی،امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں  'ڈکس ول ناچ 'سے جوبائیڈن  نے تمام 5 ووٹ حاصل کرکے ٹرمپ کو پہلا دھچکا دے دیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق 23 کروڑ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں،جن میں سے ارلی ووٹنگ کے ذریعے قریب 10 کروڑ امریکی  شہریوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے،دوسری طرف امریکی ریاست ٹیکساس کے وفاقی جج نے ری پبلیکن کی 1 لاکھ 27 ہزار  ڈرائیو تھرو ووٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی،ٹویٹر اور فیس بک نے قبل از وقت کامیابی کے دعوؤں پر وارننگ لیبل لگانے کا اعلان کردیا،دہائیوں سے صدارتی انتخابات میں فاتح کی درست پیشگوئی کرنے والے امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن لِکٹمین نے ٹرمپ کی شکست کی  خبر سنادی  ہے۔

ادھر، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہےصدارتی انتخابات میں ٹرمپ جیتیںیا جو بائیڈن کی فتح ہو،ایران کی امریکا کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،مختلف عوامی جائزہ کے مطابق جوبائیڈن کو امریکیوں کا پسندیدہ امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔