عالمی وبا  کی دوسری لہر ،اسد عمرنے کاروبار بندش کے حوالے سے بڑی خبر دیدی 

Asad Umar,Imran Khan Cabinet Meeting
کیپشن: فائل فوٹو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ اسد عمر نے کہاہے کہ عالمی وبا  کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر قدم اٹھانا ہیے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ چند ماہ میں بڑی تفصیل سے ایک مربوط اصلاحات کا پیکج بنایا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں کس طرح بہتری لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن تھا کہ ہم نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہے اور لوگوں کے روزگار کو بھی نقصان نہیں پہنچانا، اس سلسلے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی گئی اور ایک مربوط نظام بنایا گیا جس سے دنیا کے مقابلے میں معیشت جلدی بہتری آئی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کرنی ہے کہ اپنے عوام کے روزگار پر کوئی نقصان نہیں آئے کیونکہ ہم وبا کے پھیلاؤ کو دیکھ رہے ہیں لیکن ہم نے ہر قدم لینا ہے جس کی بنیاد پر ہم وبا کے پھیلاؤ کو روک سکیں اور خدانخواستہ کوئی ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جس سے ہمیں کسی کے روزگار پر بندش لگانا پڑے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معیشت 24 گھنٹے چلے اور اس کے لیے ہم نے پیک اور آف پیک کا فرق بھی ختم کیا ہے اور امید ہے کہ کاروباری لوگ اس پیغام کو سنجیدگی سے لے گی اور عوام بھی مدد کرے گی۔