ڈالر انتہائی کم ترین سطح پر آگیا 

05:11 PM, 3 Nov, 2020

کراچی :روپے کے مقابلے ڈالر 13 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپےپربند ہوا،انٹر بینک میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر 159.97 روپے بند ہوا ۔

کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی ،ایک لمبے عرصے بعد ڈالر 160 روپے سے سستا ہو گیا ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ مستحکم ہونا شروع ہو گئی ۔

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں ہر گزرتے دن کیساتھ کمی واقع ہو رہی ہے ،جبکہ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے.

مزیدخبریں