راولپنڈی: زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 125 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کے کام نہ آ سکی۔
پاکستان کیخلاف کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے۔ ولیمز 118 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سےمحمد حسنین نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں پاکستان کی ٹیم بھی 278 رنز بنا سکی۔ کپتان بابر اعظم نے 125 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے اور آخری وقت میں ہمت ہار بیٹھے۔ پاکستان کو آخری اوور میں جیت کیلئے 13 رنز چاہیئے تھے لیکن پاکستان صرف 12 رنز ہی بنا سکا۔
سوپر اوور میں پاکستان 2 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں اور زمبابوے کو جیت کیلئے 3 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے بآسانی حاصل کر لیا۔ یوں 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی۔