لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت کی پیش کش کر دی۔بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے بورڈ سے 2 سے 3 روز کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اظہر علی کو قیادت سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوارہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بورڈکے اعلی عہدیدار کی راولپنڈی میں بابر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بورڈ آفیشلز نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی پیش کش کردی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سوچنے کا وقت مانگ لیا ۔ بابر اعظم کی اپنے قریبی رفقا سے مشاورت جاری ہے ۔ بابر اعظم آئندہ دو تین روزمیں بورڈ حکام کو جواب دیں گے ۔