یورپی ملک جارجیا کے وزیراعظم کورونا میں مبتلا، آئسولیشن میں چلے گئے

The Prime Minister of the Georgia, suffering from Corona, went into isolation
کیپشن: فائل فوٹو

تبلیسی: جارجیا کے وزیراعظم گیورگی گیخارا بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔ جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناصرف جارجین وزیراعظم گیورگی گیخارا بلکہ ان کی سیکیورٹی پر مامور ایک مسلح گارڈ کا بھی ٹیسٹ آیا ہے۔ جارجیا حکومت نے اس معاملے کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم گھر میں ہی اپنا علاج جاری رکھیں گے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

خیال رہے کہ جارجیا میں اب تک 42 ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے ان میں سے 342 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشہ روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ایسے افراد سے رابطے میں رہے جو کورونا وائرس کا شکار تھے۔