حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،فواد چوہدری

12:07 PM, 3 Nov, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں