پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دیدیا

11:09 AM, 3 Nov, 2019

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے 15 اوور تک محدود کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس نے 15 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں۔ بابراعظم نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان صفر، حارث سہیل صرف چار رنز بنا سکے. ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کوجیت کیلئے 119رنز کا ہدف دیا گیا۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے درمیان 60 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر بنائی، رضوان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں