جلالپور بھٹہیاں ، مہنگائی کے طوفان نے چھوٹے بچوں کو بھی مزدوری کرنے پر لگا دیا

جلالپور بھٹہیاں ، مہنگائی کے طوفان نے چھوٹے بچوں کو بھی مزدوری کرنے پر لگا دیا
کیپشن: فائل فوٹو

جلال پور بھٹیاں:تبدیلی سرکار کے آتے ہی مہنگائی کے طوفان نے گھر کے بچوں کو بھی مزدوری پر لگا دیا دن کو سکول جانے والے بچے گھر کا خرچ اٹھانے کے لیے انڈے بیچنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کا غریب گھر کا بچہ دن کو سکول اور رات کو دیر تک انڈے بیچتا ہے بچہ رات کو انڈے بیچنے کے دوران ہی بچے کو نیند نے اپنی گرفت میں لے لیا،اور بچہ کرسی پر بیٹھا نیند کے مزے لینے لگ گیا ۔

واضح رہے کہ غربت کی وجہ سے جلال پور بھٹیاں اور گرد و نواح میں اس طرح کے سیکڑوں بچے دیکھے جا سکتے ہیں جو تعلیم اور کھیلنے کودنے کی عمر میں مزدوری پر مجبور ہیں حکومت کو ان کم سن بچوں کے پڑھائی کے اخراجات خود برداشت کرنے چاہیں تاکہ یہ بڑے ہو کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔