امید ہے حکومت مذاکرات کے بعد زیر حراست مظاہرین کو جلد رہا کریگی : نورالحق قادری

09:03 PM, 3 Nov, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جو معاملہ عدلت میں چلا جائے حکومت اس میں معاونت کر سکتی ہے ، فیصلہ عدالت کا ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ عدالت میں چلا جائے حکومت اس میں معاونت کر سکتی ہے ، فیصلہ عدالت کا ہوتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم سے جو مذاکرات میں کہا گیا ہے اس پر عمل ہوگا ، طے ہوا تھا زیر حراست مظاہرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا ، امید ہے اس پر عمل بھی کیا جائے گا۔مذاکرات کے دوران اتفاق ہوا تھا کہ تمام مقدمات ختم کیے جائیں گے ۔

مزیدخبریں