معروف کرکٹر جیف تھامسن نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

معروف کرکٹر جیف تھامسن نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

نئی دلی: بھارتی سپر سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو دنیا کا خطرناک ترین بلے سمجھا جاتا ہے۔ ان کا بلا جب رنز اُگلنا شروع کرتا ہے تو بڑے بڑے گیند باز اُن کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں ، لیکن لیجنڈ آسٹریلوی باولر جیف تھامسن کہتے ہیں کہ وہ ویرات کوہلی کو روکنے کا ایک طریقہ بتا سکتے ہیں۔

رواں ماہ کے آخر میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر جا رہی ہے اور اتفاق سے جیف ان دنوں بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر جب اُن سے سوال کیا گیا کہ کوئی باولر ویرات کوہلی کو رنز بنانے سے کیسے روک سکتا ہے، تو آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوہلی  بلاشبہ شاندار کھیل پیش کر رہا ہے، لیکن اس سے نمٹنے کا ایک طریقہ موجود ہے۔ میں یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اگر صرف ایک، دو اوورز کیلئے اسے رنز بنانے سے روکا جا سکے تو یقینا وہ غلطی کرے گا جس کے نتیجے میں وہ آؤٹ ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی حال ہی میں دنیا کی تاریخ میں تیز ترین 10 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی بن چکے ہیں، تاہم وہ اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران 68.30کی اوسط سے پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران بنائے گئے 593 رنز، جن میں دو شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں، کو اپنی یادگار ترین بیٹنگ قرار دیتے ہیں۔