مطاہرین کے سامنے حکومت کے گھٹنے ٹیکنے سے دنیا کو برا پیغام گیا:حنا ربانی کھر

08:36 PM, 3 Nov, 2018

کراچی : پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے کہا کہ مطاہرین کے سامنے حکومت کے گھٹنے ٹیکنے سے دنیا کو برا پیغام گیا ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ موقع پرستی کی سیاست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مظاہرین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے سے دنیا کو جو پیغام ملا ہے اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ موقع پرستی کی سیاست کی ہے ، عمران خان کی قانون پر عملدرآمد کی تقریر صرف تقریر ثابت ہوئی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے مظاہرین کی شرائط تسلیم کر کے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔

حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حمایت کے باوجود حکومت نے قانون کی عملداری پر سمجھوتہ کیا۔

مزیدخبریں