آسٹریا بھی مہاجرین کے سمجھوتے سے دستبردار

08:07 PM, 3 Nov, 2018

ویانا:یورپی ملک آسٹریا بھی اقوام متحدہ کے عالمی مہاجرین معاہدے سے الگ ہو گیا ، آسٹرین چانسلر کا معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چانسلر کرس سباستیان نے واضح کیا کہ اُن کا ملک اس معاہدے پر کسی صورت دستخط نہیں کرے گا ، انھوں نے اقوام متحدہ کے معاہدے کا حصہ نہ بننے کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ یہ سمجھوتا مہاجرت کے سنگین معاملے کو مناسب انداز میں طے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

چانسلر کرس سباستیان نے کہا کہ اس معاہدے میں قانونی اور جائز مہاجرت اور غیرقانونی مہاجرت کے درمیان تفریق کی بھی وضاحت پوری طرح نہیں کی گئی ہے۔

چانسلر کرس نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سن 2019 میں ہونے والی رائے شماری میں آسٹریا شریک نہیں ہو گا۔ اسی طرح انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرت کے معاہدے پر دستخط کی تقریب مراکش میں منعقد کی جانے والی ہے اور اُس میں بھی آسٹریائی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا

مزیدخبریں