سرکاری افسران کی عالیشان رہائش گاہیں، چیف جسٹس کا از خود نوٹس

06:53 PM, 3 Nov, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سرکاری افسران کی بڑی رہائش گاہوں کا نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری افسران کروڑوں روپے مالیت کی زمینوں پر بنائی گئی رہائش گاہوں میں قیام پذیر ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا، جن میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں بعض سرکاری افسران کی رہائش گاہیں کئی ایکٹر رقبے پر محیط ہیں۔

سرکاری اراضی اور عمارات کا غلط استعمال قومی خزانے پر بھی بوجھ ہے۔

مزیدخبریں