وزیر مملکت مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی ہوگئے

وزیر مملکت مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی ہوگئے

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی ہوگئے انہیں ناک اور چہرے کے دیگر حصوں پر زخم آئے، پولی کلینک میں مرہم پٹی کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید گزشتہ شام وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی سے ملنے ان کے دفتر گئے جہاں سے واپس نکلتے ہوئے ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے، فرش پر گرنے سے ان کے ناک، ٹھوڑی اور ماتھے پر زخم آئے، انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔