بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ، منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں کا آسان بنایا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے ، اول روز سے طے کردہ راستوں پر ہی سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہے ، پاک چین منصوبہ لوگوں کو زندگیوں کو بہتر کرے گا ،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تعداد میں اضافہ سے اس میں تبدیلی رونما ہو سکتی ہے۔