لاہور:ڈولفن فورس کی گولی سے شہری جاں بحق

05:04 PM, 3 Nov, 2018

لاہور: سبزہ زارمیں ڈولفن اہلکارکی نوجوان پر مبینہ فائرنگ، فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔شہری کے حملے میں  ڈولفن اہلکار بھی زخمی ہو گیا ، ڈولفن فورس کے اہلکار کو  زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کاکہناہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر ڈولفن اہلکار پر بھی حملہ کیا،مڈبھیڑ میں ڈولفن اہلکار سے گولی چل گئی۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہری کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، شہری آنے جانے والے افراد کو زخمی کر رہا تھا۔ شہری سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

مزیدخبریں