پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کرلی

12:58 PM, 3 Nov, 2018

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کیلئے لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کرلی ہے۔

 پی ایس ایل سیزن 4 اگلے برس فروری ، مارچ میں کھیلا جائے گا جس میں حسب روایت 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹیم میں کھلاڑیوں کو بولی کے ذریعے خرید کر شامل کیا جائے گا لیکن بولی سے پہلے ہی لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ ٹریڈ کرلی ہے۔

قلندرز نے سنیل نارائن دے کر پلاٹینم کی پہلی پک اپنے نام کرلی ہے جبکہ اگلے سیزن میں عمر اکمل بھی لاہور قلندرز کی بجائے کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

مزیدخبریں