پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

11:19 AM, 3 Nov, 2018

بیجنگ: پاکستان اورچین کے درمیان معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہو گئے،وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب لی کی چیانگ تقریب میں موجودتھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،پاک چین وزرائے خارجہ سطح کے تذویراتی مذاکرات کیلئے دستاویزات پربھی دستخط ہوئے،چین کی اکیڈمی آف سائنسزاورپاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،اس کے علاوہ ہایئرایجوکیشن کمیشن پاکستان اورچین کی سائنس اکیڈمی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

دونوں ملکوں میں اسلام آبادپولیس اوربیجنگ پولیس کے درمیان تعاون کے معاہدے پربھی دستخط ہوئے،اس کے علاوہ پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے،دونوں ممالک میں زراعت اوراقتصادی و تکنیکی معاہدوں پردستخط ہوئے،اس کے علادہ جنگلات،ارضیاتی سائنس،الیکٹرونکس موادکے تبادلے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے،چینی وفدکی قیادت وزیراعظم لی کی چیانگ نے کی،وزیرخارجہ وانگ ژی سمیت چینی کابینہ کے ارکان مذاکرات کاحصہ تھے۔

مزیدخبریں