مولاناسمیع الحق کی شہادت،ضلع بھرمیں نجی وسرکاری سکول بند

09:58 AM, 3 Nov, 2018

نوشہرہ:  جمعیت علماءاسلام (س ) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کی شہادت پر ضلع بھرمیں نجی وسرکاریسکول بند ،اکوڑہ خٹک اورجہانگیرہ میں کاروباری مراکزبند بھی بند ہیں۔

دارالعلوم حقانیہ میں مولاناسمیع الحق کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں ،مولاناسمیع الحق کووالدکے پہلومیں سپردخاک کیاجائےگا،ان کی نمازجنازہ سہ پہر 3 بجے اکوڑہ خٹک میں اداکی جائےگی ۔

دارالعلوم حقانیہ ذرائع کے مطابق نمازجنازہ میں افغان حکومت کاوفدشرکت کرےگا،سعودی عرب اورقطرکے سفیربھی نمازجنازہ میں شریک ہوں گے ۔وزیراعلیٰ کے پی اورصوبائی وزرابھی نمازجنازہ میں شریک ہوں گے،

جب کہ اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصروفدکے ساتھ وزیراعظم کی نمائندگی کریں گے ۔بلاول بھٹو،خورشیدشاہ،اسفندیارولی اورافتخارحسین بھی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں