سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پاکستان نے کیویز کودوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی

12:08 AM, 3 Nov, 2018

دبئی  : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت لی ۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد حفیظ نے چوکا لگا کر گرین شرٹس کو مسلسل گیارہویں سیریز میں جیت سے ہمکنار کروایا ہے۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور  فخر زمان نے شاندار آغاز کیا، بابر اعظم نے 44 رنز اسکور کیے جبکہ آصف علی نے چھکوں کی مدد سے 38 رنز اسکور کیے۔ محمد حفیظ نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

نیوز ی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا ۔دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ   کی جانب سے اننگز کا شاندار آغاز ہوا اور منرو نے ایک مرتبہ پھر نہایت تیز کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے، فلپس 12 گیندوں پر 5 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے 5 اوورز میں 10 کی ایوریج سے 50 مکمل کر لی تھی۔

اس کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا اور اسپنرز نے نیوزی لینڈ کے نئے آنے والے بلے بازوں کو تیزی سے اسکور نہیں کرنے دیا، گرینڈہوم 8 گیندوں پر 4 اسکور بناکر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ ٹیلر 7 گیندوں پر 3 اسکور بنا کر رن آوٹ ہوئے،ویلیم سن 34 گیندوں پر 37 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ  ہوئے۔

آخر ی اوورز میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈرسن 44رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ پاکستان کی طرف سے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،حفیظ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا جبکہ حسن علی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

مزیدخبریں