”تاجدار حرم “ نے کوک سٹوڈیو کے تمام گانوں پر سبقت حاصل کر لی

11:53 PM, 3 Nov, 2017

کراچی: ملک کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں گایا جانے والا کلام ”تاجدار حرم“ کوک سٹوڈیو کے تمام گانوں پر سبقت لے گیا۔


اس کلام سے یوٹیوب پر لطف اندوز ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ریلیز کے پہلے روز ہی فوراً مقبولیت پانے والے اس شاہکار سے کوک سٹوڈیو کے مثالی میوزک پلیٹ فارم کے بنیادی تصور کی علامت سمیت ہر نظر آنے والی چیز کی نمائندگی سامنے آئی۔10 کروڑ سے زائد بار ملاحظہ کرنے کے علاوہ تاجدار حرم پر 50 لاکھ سے زائد اینگیج منٹس ہوئیں اور دنیا کے 186 سے زائد ممالک میں مقیم موسیقی سے لگاو رکھنے والے خواتین و حضرات یو ٹیوب کی بدولت اس کلام سے لطف اندوز ہوئے۔


عاطف اسلم نے مسحور کن آواز کے ساتھ بابر علی کھنہ کے طبلہ کی تال اور ہارمونیم پر ارسلان ربانی کے نمایاں ٹیمپو سے ہر طرف ایک سماں باندھ دیا۔ تقریبا دس منٹ کی اس شاہکار تخلیق نے سامعین پر مکمل طور پر سحر طاری کر دیا۔تاجدار حرم کے قریب ترین کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا خوبصورت گانا 'آفرین آفرین' ہے جسے 9 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ گیت بھی 10 کروڑ کا سنگ میل جلد عبور کرنے والا ہے۔

مزیدخبریں