سنگاپور : دنیا بھر میں ایپل کے نئے آئی فون ایکس کی فروخت شروع ہو گئی ، طویل انتظار کے بعد اس سمارٹ فون کے کو خریدنے کیلئے ہزاروں افراد نے ایپل سٹورز کے سامنے لمبی قطاریں بنا لیں۔
ستمبر میں متعارف کرائے جانے کے بعد ایپل آئی فون ایکس کو دنیا کے بیشتر ممالک میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ سنگاپور سے لے کر سان فرانسسکو تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے تھے۔اس لحاظ سے سب سے پہلے آسٹریلیا میں لوگوں کو اس فون کو خریدنے کا سب سے پہلا موقع ملا۔آسٹریلین شہر سڈنی میں لوگوں کو سب سے پہلے یہ ڈیوائس خریدنے کا موقع ملا مگر اس کے لیے انہیں کئی گھنٹے قطار میں ضرور لگنا پڑا ۔
تاہم اس کے بعد سنگا پور ایمسٹرڈیم ، لندن ، اٹلی ، چین ، پیرس سمیت دنیا کے پیشتر حصوں میں واقع ایپل سٹورز میں بھی فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔ دنیا بھر میں یپل اسٹور کے سامنے ہجوم کے چند مناظر آپ بھی دیکھیں.
۔
......
....
....
....
....
.....
....
....
....
....