بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سے بچنے کے لیے مصالحے والی غذائیں استعمال کیجئے

10:17 PM, 3 Nov, 2017

بیجنگ: چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سے بچنے کے لئے مصالحے دار غذا استعمال کی جائیں، مصالحے دار غذا سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ پریشر جیسے خاموش قاتل سے بچنے کے لئے مصالحے دار غذا استعمال کی جائیںیہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تھرڈ ملٹری میڈیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ زیادہ مرچ مصالحے والے کھانے پسند کرتے ہیں، وہ نمک کا استعمال کم کرتے ہیں کیونکہ یہ غذا دماغ کو اسے کم استعمال کرنے پر مجبور کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زیادہ مصالحے والی غذائیں بلڈ پریشر میں کمی لاتی ہیں جس سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہوجاتے ہیں۔بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جو بیشتر افراد کو لاحق ہوتا ہے تاہم اکثر لوگوں کو اس کا علم ہی نہیں ہوپاتا کیونکہ اس کی علامات اکثر سامنے نہیں آتیں۔چینی تحقیق میں 606 بالغ افراد کی غذائی عادات اور ترجیحات کا جائزہ لیا گیا اور ان کا بلڈ پریشر پر مرتب ہونے والے اثرات کو دیکھا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جولوگ زیادہ مصالحے دار غذائیں پسند نہیں کرتے، ان کا بلڈ پریشر دیگر کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ مرچ مصالحہ کھانے والے افراد کم نمک کھاتے ہیں جس کی وجہ دماغ میں آنے والی تبدیلیاں ہیں۔ زیادہ مرچوں والے کھانوں سے دماغ کے دو حصوں میں سرگرمیاں کم ہوجاتی ہیں جو نمکین چیزوں کی طلب بڑھاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کھانے میں مرچوں کی مقدار بڑھا دی جائے تو ان کا ذائقہ زیادہ نمک کے بغیر بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے رکھا ہے۔

مزیدخبریں