مختلف ممالک میں نئی ہونڈا سوک 2018 کی فروخت شروع

10:16 PM, 3 Nov, 2017

ٹوکیو: مایہ ناز جاپانی آٹو موبائل کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑی سوک ٹائپ آر 2018 کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی ہونڈا سوک تقریباً گزشتہ ماڈل کی طرح ہے ، تاہم اس میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو اور تھری موڈ اڈیپٹو ڈمپرز دیئے گئے ہیں۔اس نئی سوک میں گزشتہ ماڈل کی طرح کمپری ہینسو ایرو ڈائنامک پیکج دیا گیا ہے جبکہ اس کی باہری باڈی کسی اسپورٹس کار سے مماثلت رکھتی ہے جس کا مقصد تیزرفتاری میں بھی اس کے استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
گاڑی میں 306 ہارس پاور 2.0 لیٹر آئی وی ٹیک ڈی ٹربو بیس انجن استعمال کیا گیا ہے ۔ گاڑی میں رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جس کا مقصد ایندھن کی بچت میں مدد دینا ہے۔ہونڈا کے مطابق یہ شہر کے اندر 22 میل فی گیلن کا ایوریج دیتی ہے جبکہ ہائی وی پر 28 میل فی گیلن کا مائلیج ہے۔


اس میں ہونڈا سینسنگ سسٹم اور سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نئے ماڈل کی قیمت 34 ہزار 100 ڈالرز(36 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، تاہم اس کی پاکستان میں آمد کب تک ہوتی ہے اور قیمت کیا ہوگی، اس کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔

مزیدخبریں