روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی

روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی
روسی ماڈل کیٹ واک کے دوران چل بسی

بیجنگ:روس سے تعلق رکھنے والی جواں سال ماڈل ولادا ڈزیوباچین میں کیٹ واک کے دوران چل بسی۔


تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شنگھائی میں منعقد ہونے والے فیشن شو کے دوران پیش آیا جب روسی ماڈل ولادا ڈزیوبا اسٹیج پر کیٹ واک کر رہی تھیں کہ اچانک چکرا کر گر گئی۔

خوبرو ماڈل کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دو دن تک کوما میں رہنے کے بعد آج جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ ان کی میت کو ضروری کارروائی کے بعد روس میں واقع ان کے آبائی گاﺅں روانہ کردیا جائے گا۔

دوران علاج ان میں کرونک میننجائٹس کی تشخیص کا انکشاف ہوا۔چین میں بہت سی روسی ماڈل کام کر رہی ہیں مگر ولادا ڈزیوبا کی حادثاتی موت نے چین میں کام کی نوعیت اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے استحصال سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

ماسکو نے ماڈل کی موت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی والدہ اوکسانا نے بتایا ہے کہ انکی بیٹی نے اسٹیج پر جانے سے پہلے انہیں کال کر کے خرابی طبیعت سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے ولادا کو میڈیکل انشورنس نہ ملنے کا بھی انکشاف کیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ابتدائی شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مذکورہ ایجنسی سے معاہدے کے متعلق پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ماڈل کے والدین کو قانونی چارہ جوئی کے لیے چین آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔